اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر برطانوی وزیراعظم کے اس دعوے کے جواب میں کہا کہ برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ اسے یقین ہے کہ فیئرفورڈ میں رائل ایئر فورس کے اڈے پر پیش آنے والے واقعے میں ایران کا کردار تھا۔
عراقچی نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ میں بھی ایران کے مؤقف کی تصدیق کرسکتا ہوں؛ آپ نے جن افراد کو، آپ کے اپنے بقول، دہشت گرد اور غیر ملکی حکومتوں کے لیے کام کرنے کے شبہے میں گرفتار کیا تھا، انہیں ضمانت پر رہا کردیا، جو بہت کچھ واضح کرتا ہے۔
برطانوی پولیس نے بدھ کے روز اعلان کیا تھا کہ فیئرفورڈ رائل ایئر فورس بیس کے قریب مبینہ دہشت گردی سے متعلق جرائم کے شبے میں گرفتار کیے گئے پانچ برطانوی شہریوں کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق، ان افراد کے خلاف زیرِ تفتیش مبینہ جرائم میں یہ امکان بھی شامل ہے کہ انہوں نے کسی غیر ملکی ملک کی جانب سے، جان بوجھ کر یا نادانستہ طور پر، فعال تعاون کیا ہو۔
رپورٹ کے مطابق، یہ افراد اتوار کے روز فیئرفورڈ ایئربیس کے قریب تین مشکوک گاڑیاں دیکھے جانے کے بعد گرفتار کیے گئے تھے۔ ابتدا میں ان سے دھماکا خیز مواد سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کے شبے میں تفتیش کی گئی، بعد ازاں ان پر ’’دہشت گردانہ کارروائی کی تیاری‘‘ کے شبے میں بھی پوچھ گچھ کی گئی۔
آپ کا تبصرہ